Posts

امریکا نے 1.15 ٹریلین ڈالر مالیت کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا

Image
  فوٹو: فائل  واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان نے 1.15 ٹریلین ڈالر مالیت کا دفاعی بجٹ منظور کرلیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق بل 212 کے مقابلے میں 216 ووٹوں سے منظور ہوا۔ بجٹ میں اسرائیل سے دفاعی تعلقات مضبوط کرنے کی شق شامل ہے۔ ری پبلکنز کی اکثریت اور 6 ڈیموکریٹس نے بل کی حمایت کی ۔ وزیرِ جنگ پینٹاگون کے ایگزیکٹیو ایجنٹ کو نامزد کریں گے۔ رکن کانگریس تھامس میسی کا کہنا ہے کہ فوجی ٹیکنالوجی اور سپلائی چین اسرائیل سے ضم نہیں ہونی چاہیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے ساتھ بڑھتے تنازع کے لیے کانگریس سے تقریباً 87 ارب ڈالر فنڈز کی درخواست کی تھی۔ امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگسیتھ سینیٹ فنڈز مختص کر نے والی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے جس میں انہوں بتایا کہ ایران کے ساتھ جنگ پر اب تک 37.5 ارب ڈالر لاگت آ چکی ہے ، رقم میں 30 ستمبر تک کے متوقع اخراجات بھی شامل ہیں۔ امریکی وزیرجنگ نے کہا کہ یہ وقت امریکی فوجیوں پر سرمایہ کاری کا ہے نہ کہ دفاعی اخراجات کم کرنےکا، فنڈنگ نہ دی گئی تو یہ ملک کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہوگا، پینٹاگون کو عالمی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل بجٹ درکار ہے۔

سینیٹر کرسٹن گلبرینڈ کا امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ سے سخت سوالات: "لوگ بھوک سے مر رہے ہیں، آپ کو جنگ کے لیے مزید فنڈز کیوں چاہئیں؟"

Image
   جنگ کے آغاز کے بعد پہلی بار امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ اور امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کانگریس کی ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔ امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کانگریس سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کو ایران جنگ سے بڑا چیلنج کانگریس ارکان کی مخالفت کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی جنگ شروع ہوئے صرف 2 ماہ ہوئے ہیں۔ ایران کے ساتھ جنگ، عراق، افغانستان اور ویتنام کی جنگوں سے بہت چھوٹی ہے۔ لیکن جو سب سے بڑا چیلنج اس وقت درپیش ہے وہ ڈیموکریٹس اور کچھ ری پبلکنز کی جنگ مخالفت اور حوصلہ شکن اور لاپراہی والے بیانات ہیں۔  امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہاکہ صدر ٹرمپ متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ ایران کبھی جوہری ہتھیارنہیں رکھ سکتا، جنگ کو ابھی 2 ماہ ہوئے، یہ امریکا کی بقا کی جنگ ہے ، ہم امریکاکو محفوظ بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ امریکیوں کو اپنی افواج پر فخر ہے، ٹرمپ واحد امریکی صدر ہیں جنہوں نے امریکی مفادات کے تحفظ کیلئے اقدامات کیے۔ اس موقع پر جنرل ڈین کین نے کہا کہ امریکی فوج دنیا کی سب سے منظم اور پی...

فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، دو خواتین خودکش بمبار گرفتار

Image
 سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فتنۃ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشتگرد نیٹ ورک کے خلاف کارروائیوں میں 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 48 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے ضلع سوراب اور مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں جس میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، ضلع سوراب میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ مستونگ میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور دو خواتین خودکش بمباروں سمیت ان کے سہولت کار کو حراست میں بھی لے لیا۔  شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا جبکہ مزید دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ وزیرِاعظم شہبازشریف نے بلوچستان میں دہشت گردوں کےخلاف کامیاب آپریشن اور 2 خودکش بمبارخواتین سمیت سہولت کار کو گرفتارکرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کسی کو بھی بلوچستان کا امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کے مکمل...

ایکسچینج سپورٹ فیسیلٹی: پاکستان نے امریکا سے 10 ارب ڈالر فراہم کرنیکی درخواست کردی

Image
پاکستان نے امریکا سے 10 ارب ڈالر کی ایکسچینج سپورٹ فیسیلٹی فراہم کرنے کی درخواست کردی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکی ہم منصب اسکاٹ بیسنٹ سے واشنگٹن میں ملاقات کی جس میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری اور خودکار کریڈٹ ریٹنگ میں اضافے کیلئے معاشی تعاون کے فروغ پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافے اور تذویراتی منصوبوں کی پیشرفت پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں وزیر خزانہ نے علاقائی صورتحال کے پاکستانی معیشت پر منفی اثرات کو بھی اجاگر کیا۔ دوسری جانب برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق پاکستان نے امریکا سے 10ارب ڈالر کی دوطرفہ Exchange Stabilization Support Facility فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو بھیجی گئی درخواست کی منظوری کی صورت میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، روپے پر دباؤ میں کمی اور کثیر الجہتی مالیاتی ذرائع پر انحصار کم ہونے کی توقع ہے۔ رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکی وزیر خزانہ کو 5 سالہ مالی سہولت کی درخواست بھیجی ہے، پاکستان کی جانب سے یہ درخواست پہلی بار سامنے آئی ہے، درخواست منظور ہ...

’غصے سے کھول رہا ہوں‘، نصیر الدین شاہ نئی دہلی میں طلبہ پر پولیس تشدد پر شدید برہم

Image
  اداکار نصیر الدین شاہ نے طلبہ کے احتجاج پر ایک جذباتی بیان جاری کیا جس میں انہوں نے طلبہ پر لاٹھی چارج کرنے والی دہلی پولیس کے اہلکاروں کا موازنہ امریکی آئی سی ای ایجنٹس سے کیا۔  سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں نصیر الدین شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک جاہل اس ملک کی رہنمائی کرے تو اس کا دل یہ ہی چاہے گا کہ پورا ملک اسی کی طرح جاہل ہو، ناسمجھ، ناقابل اور بے رحم بنے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میرا دل بھی بھرا ہوا ہے اور میں غصے سے کھول بھی رہا ہوں، یہ دیکھ کر کہ ہمارے بچوں کے ساتھ کس طرح ظلم کیا جا رہا ہے، ان غنڈوں کے ہاتھ سے جو مجھے امریکا کے آئی سی ای کی یاد دلاتے ہیں، ہاتھ میں ڈنڈا لیا منہ پر نقاب لگائے، کبھی اپنے بچو ں کے بارے میں بھی سوچا کرو اور یہ بھی سوچو تمہارا انجام تمہیں بھی ایک دن ملے گا۔ ان کاکہنا تھا کہ میں طالب علموں سے کہتا ہوں ہمت نہ ہاریں، بہت سے لوگوں کی ہمدردی آپ کے ساتھ ہے، آپ لوگ اپنی لڑائی لرتے رہیں سب آپ کے ساتھ ہیں اور میں اس ملک کی حکومت کو صرف اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ سب یاد رکھا جائے گا۔ واضح رہےکہ بھارت میں نوجوانوں کی سیاسی جماعت کاکر...

نعیمہ بٹ کے بہت نخرے ہیں اور میں نخرے برداشت کرنے والی ڈائریکٹر نہیں، سنگیتا

Image
 پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ و ڈائریکٹر سنگیتا نے اداکارہ نعیمہ بٹ سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کیا ہے۔ حال ہی میں سنگیتا نے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے ماضی کے قصوں سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔ سینئر اداکارہ نے اپنی فلم 'مکھو' کے حوالے سے بھی گفتگو کی جس دوران انہوں نے اداکارہ نعیمہ بٹ کے بارے میں حیران کن انکشاف کیا۔